مخلوط حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے رہی ہے ٬حکومتی اصلاحات کے فوائد کو عوام نے محسوس کرنا شروع کر دیا

سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ کادیر بالا میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 14 اکتوبر 2016 21:00

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے حکومتی اصلاحات کے فوائد کو عوام نے محسوس کرنا شروع کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینئر وزیر بلدیات نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمات پر عمل پیرا ہے اور اسی جذبے کے تحت بلا امتیاز صوبے کے دور درازاور پسماندہ علاقوں میں صحت٬تعلیم٬آبنوشی٬سیاحت اور سڑکوں کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔

عنایت اللہ نے کہا کہ دیر بالا میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاسی جدوجہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کرپشن اور بدعنوانی جیسی لعنتوں کی جڑیں کاٹنا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے شب و روز وقف کریں اور ہمارا بھرپور ساتھ دیں تاکہ پسماندہ علاقوں کے عوام کے مسائل میں کمی لائی جاسکے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں