صحت مندانہ سر گر میوں کے فر وغ کے لئے ضلعی انتظا میہ تمام وسائل بر و ئے کار لا رہی ہے ٬ عرفان اللہ خان وزیر

تمام طبقات فکر نوجوانوں کی مثبت سر گرمیوں کے فرو غ کے لئے اپناکر دار ادا کر یں ٬ ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ دیر

جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:04

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر /کمانڈ نٹ دیر لیویز عرفان اللہ خان و زیر نے کہا کہ صحت مندانہ سر گر میوں کے فر وغ کے لئے ضلعی انتظا میہ تمام دستیاب وسائل بر و ئے کار لا رہی ہے ٬تمام طبقات فکر نوجوانوں کی مثبت سر گرمیوں کے فرو غ کے لئے اپناکر دار ادا کر یں ٬ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایس ار ایس پی( سر حدرورل سپور ٹ پر و گرام )پی پی ار پراجیکٹ لوئر دیر کے زیر اہتمام دو ہفتوں سے جاری والی بال ٹورنامنٹ کے تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیاٹورنامنٹ میں 12چیدہ چیدہ ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل میچ گائوں خیمہ کے مقام پر کھیلا گیا فائینل میں اوچ کی ٹیم نے اوڈیگرام کے ٹیم کو شکست دیکر فائینل جیت لیا اس موقع پر ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان ٬تحصیل بلامبٹ ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ ٬ضلعی کونسلر نظر گل ٬تحریک انصاف راحت اللہ خان ٬اور ایس ار ایس پی کے ٹیم لیڈر حیات اللہ ٬سمیت کثیر تعداد میں شایقین نے شرکت کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ وزیر اور ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان نے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ارگنائزر کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کھیل کھود انسانی جسم کے لئے ضروری ہے اور کہا کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہے تو ان کے ہسپتال ویران ہو تے ہے انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لوئر میں قیام امن کے بعد کھیلوں کے مثبت سرگرمیاں خوش آیند ہے انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لوئر کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر اور ضلع ناظم نے وینر ٹیم اور رن اپ ٹیم کے لئے 35ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقعد انعامات تقسیم کئے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں