ملک کو درپیش داخلی و خارجی صورتحال کے پیش نظر بلائی جائے٬ ڈاکٹر بخت جمال شاہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) تحریک پاکستان کے کارکن اور ممتازسماجی شخصیت ڈاکٹر بخت جمال شاہ نے ملک کو درپیش داخلی و خارجی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وقوم کی بہترین مفاد میں آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے۔ تیمرگرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف پاکستان کی ازلی دشمن بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہے اور دوسری طرف احتجاجی جلسوں اور دھرنوں کی دھمکیوں نے عوام کو زہنی مریض بنا دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت روز اول سے پاکستان کے وجود کیخلاف ہے اور ہمارے اس عظیم ملک کو پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم کرکے اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہوچکا ہے اور اب بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کررہاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہمارے حکمران اور احتجاجی سیاستدانوں دونوں جانب ا ناپرستی کے جزبات بھڑکانے کیلئے موقع فراہم کررہے ہے جس سے ہمارے دشمن ہی فائدہ اٹھاسکتے ہے۔ایسے میں ملک کی اندر افراتفری اور عوام کو تقسیم کرنا کسی طور بھی ملک کی مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ احتجاجی دھرنے کی فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ آج اگر عمران خان اسلام آباد کو بند کرکے حکومت کا خاتمہ کرسکتے ہے تو کل نوازشریف جس کی سیاسی قوت سے انکار ممکن نہیں اگر عمران خان حکومت میں اجائے توپھر انہیں حکومت نہیں کرنے دیگی۔

جس سے ہمارا ملک تنزلی کا شکارہوگااور ملک دشمن عناصر کیلئے خوشیوں کی مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے محب وطن سیاسی قیادت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ملک کو درپیش مسائل کی حل کیلئے اکٹھے ہو جائے تاکہ ملک مظبوط اور دشمنوں کی عزائم خاک میں مل جائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں