چکدرہ٬ فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:47

چکدرہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تیمرہ گرہ میں ترائی کے مقام پر فلائنگ کوچ اورموٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ترائی میں فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل کے درمیان حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فضل ربی ولد محمود سکنہ کاٹ پاٹ نیاک درہ اپر دیر موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں