لوئر دیر میں ایک شخص سے پانچ سو گرام چرس برآمد ٬ْملزم گرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:32

دیر لوئر۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)دیر لوئر کے علاقے گل آباد چوک میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک شخص سے تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گل آبادکے علاقے میں ڈسٹرکٹ سیکورٹی انچارج تسنیم نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک شخص عبدالخالق سکنہ اوچ سے تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے پانچ سو گرام چرس برآمد ہوئی جس پر اس کے خلاف تھانہ اوچ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں