پائیدار امن کے لئے قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا‘کرنل خالد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:52

تیمرگرہ۔06اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) کمانڈنگ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے اصلاحات اور علاقے کے لوگوں کا تعاون لازمی ہے،فوج کا کام امن کی بحالی ہے تاہم کسی معاشرے کی ترقی کے لئے تعلیم ہی مظبوط راستہ ہے جو پائیدار امن کی جڑ ہے،علاقہمیدان میں شدت پسندوں نے عوام کو تاریکی میں دھکیلنے کے لیے سکولوں کو جلایا جن کے ارادے ٹھیک نہیں تھے اس لیے کامیاب نہ ہو سکے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے میدان کے علاقے بانڈی میں 2009 ء میں شدت پسندی کے دوران تباہ شدہ گورنمنٹ ہائی سکول کے تعمیراتی کام کا معائنہ کے موقع پر علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا‘اس سے قبل سکول پہنچنے پر سکول کے طلبا نے کمانڈنٹ کرنل خالد محمود شفیع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے‘کمانڈنٹ کرنل خالد محمود شفیع نے متاثرہ سکول کی تعمیر شدہ اور تباہ شدہ عمارتوں کا معائنہ کیا. تقریب میں سکول کے پرنسپل محمد وہاب، میجر عدنان، تحصیل ناظم میدان بختیار خان، تحصیل نائب ناظم انجینئرحنیف اللہ خان، تحصیل کونسلر احسان اللہ، پارسا کے نمائندے موجود تھے‘کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع نے پارسا اور متعلقہ کنٹریکٹروں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارسا جلد از جلد سکولز کی تعمیر مکمل کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں تیز کی جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں