سانحہ آرمی پبلک اسکول کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 11:52
لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء): سانحہ آرمی پبلک اسکول کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے لوئر دیرمیں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کر گرفتار کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ لوئر دیر کے ڈی ایس پی ہدایت اللہ نے بتایا کہ مرکزی سہولت کار کے ساتھ دیگر 4 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ہدایت اللہ نے بتایا کہ اسلام وزیر کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ہے اور اس کا تعلق رباط سے ہے۔ وزیر عُرف مفتی آرمی پبلک اسکول کی منصوبہ بندی میں ملوث اورنگزیب عُرف عمر خلیفہ کا سہولت کار تھا۔ مزید یہ کہ اسلام وزیر لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے رہنما اور پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی ہدایت اللہ نے مزید بتایا کہ اسلام وزیر 23 مختلف مذہبی سیمینارز میں تعلیم بھی دیتا رہا ہے اور مبینہ طور پر اس کے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے ماسٹر مائنڈ سے بھی روابط ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد اسلام وزیر پہلے سعودی عرب اور پھر افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ سہولت کار اسلام وزیر اور دیگر گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول 16 دسمبر 2014ء کو پیش آیا تھا جس میں 133 طلبا شہید ہو گئے تھے۔دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ