لوئردیرمیں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پر حملہ ‘ بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 29 اگست 2016 14:04

دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر رباط کے علاقے میں قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئردیر کے علاقے رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کردیاحملے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شاد نواز خان محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں