لوئر دیر ،ضلعی انتظامیہ کا خال اور رباط بازار میں گرا ں فروشوں کیخلاف آپریشن ، 18دکاندار گرفتار

ہفتہ 18 جون 2016 22:04

وئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ کا خال اور رباط بازار میں گرا ں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 18دکانداروں کو گرفتار کر کے بھاری جرمانہ کر دیا، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان نے لیویز اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ عوامی شکایات پر خال اور رباط بازار کا دورہ کیا، جہاں گران فروشی ، مہنگای ، نرخنامے نہ رکھنے ، صفائی کی ابتر صورتحال پر کریک ڈوان کرتے ہوئے 18 دکانداروں کوگرفتار کر کے جرمانہ کیا،گرفتار دکاندراوں میں قیمہ فروش ، سبزی فروش، قصاب ، کریانہ والے شامل تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد ایاز خان نے سرکاری نرخنامے پر عمل درامد نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دکانداروں کو اخری انتبہ دیتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام میں سرکاری نرخنامے پر عمل درامد یقینی بنائے جائے اور منافع خوری سے گریز کیا جائے بصورت دیگر انتظامیہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی گی، انہوں نے کہاکہ گران فروش عناصرکے ساتھ کسی قسم نرمی نہیں بھرتی جایئیگی اور ان کے خلاف بلاتفریق اپریشن جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں