بجٹ میں صنعتی مقاصد کیلئے پلانٹس اور مشینری پرکسٹم ڈیوٹی کے استثنیٰ سے صنعتوں کو فروغ ملے گا‘راجہ عدیل

منگل 7 جون 2016 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) تاجر رہنما ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعتی مقاصد کیلئے پلانٹس اور مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کے استثنیٰ سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور صنعتکاروں کوخاطر خواہ ریلیف حاصل ہوگا۔

انہوں نے تاجر برادری کے مطالبہ پر بجٹ میں5بڑے صنعتی شعبوں کو زیرو ریٹنگ دینے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ 5صنعتوں کو زیرو ریٹنگ دینے سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔راجہ عدیل نے کہا کہ تاجر برادری بینکوں سے لین دین پر عائد ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا مطالبہ کررہی تھی لیکن ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کی بجائے اس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا جو تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر عائد ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعدد وفاقی و صوبائی ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز نہ ہے اس لیے اس کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ2016-17میں بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے ہی سے محصول کا ہدف پورا کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام مہنگائی سے متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں