وزیراعظم محمدنوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا

دیر کے مسائل کے حوالے سے جلد وزیراعظم سے ملاقات کی جائے گی ، یوتھ ونگ ملاکنڈ ڈویژن

پیر 30 مئی 2016 16:54

دیر لوئر۔30مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا۔دیرکے مسائل کے حوالے سے پارٹی کے قائدین سے جلد ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مالاکنڈ ڈویژن کے صدر اور ڈسٹرکٹ کونسلر خال ون دیر لویر پی ایم ایل این، صوبائی سینئر نائب صدر، سابقہ وزیر ملک جہانزیب، تحصیل صدر اخون زادہ شاہ زمان نے خال جرگہ ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہورں نے کہا کہ دیر پائین کا ایک وفد جلد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا اور یہاں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ دورے میں دیر کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم سے اپیل کی جائے گی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں