لوئردیر‘عوام کی تعاون سے جرائم کاخاتمہ ممکن ہے ‘سید حقیق حسین

منگل 10 مئی 2016 14:58

لوئردیر۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )عوام کی تعاون سے جرائم کاخاتمہ ممکن ہے ، جندول پولیس عوام کی حفاظت میں غافل نہیں ہے اور محدود وسائل کے باوجود پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی جندول سید حقیق حسین نے اپنے دفتر میں علاقہ عمائدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی سید حقیق حسین نے کہاکہ عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت جندول پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائیگی، انہوں نے کہاکہ جندول کے حدود کو ہرقسم جرائم سے مکمل صاف کیا ہے اور اب جندول میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ، سید حقیق حسین نے کہاکہ عوام کے تعاون سے ہی جرائم کاخاتمہ ممکن ہے، عوام جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرئے اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں مقامی پولیس کو بروقت اطلاع فراہم کریں ‘ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی خادم ہے اور لوئر دیر پولیس عوام کی بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں