لوئردیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 19:40

لوئردیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء)لوئردیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے لوئردیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ ایجنسی اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و حراس کا شکار ہو گئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 بتائی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 85 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں