ضلع دیربالا کے دو سب ڈویژن میں رواں سال 85لاکھ درخت اور پودے لگائیں جائیں گے

پیر 21 مارچ 2016 17:34

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء ) ضلع دیربالا کے دو سب ڈویژن دیر اور واڑی میں رواں سال دسمبر تک 85لاکھ درخت اور پودے لگائیں جائیں گے،جبکہ اب تک 18لاکھ پودے اور درخت لگائے جاچکے ہیں،جبکہ پورے ضلع میں ایک ارب سترلاکھ درخت لگائے جارہے ہیں ، دیربالا کو سرسبزوشاداب اور جنگلات کی تحفظ یقینی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار کا ضلع کونسل ہال دیرمیں عالمی یوم جنگلات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذکا ء اللہ خٹک،ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ،تحصیل ناظم مخزن الدین ،پاک آرمی کے میجرحشمت اور ڈسٹرکٹ فارسٹ مقتدرشاہ نے کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ نے کہا کہ آج سے دیربالا میں شجرکاری مہم کا آغاز پودے لگاکر کیا گیا ہے اور اس تقریب کا مقصد عوام میں جنگلات کی تحفظ اوردرخت لگانے کیلئے آگہی اور شعور پیدا کرنا تھا تاکہ عوام میں جنگلات میں کٹائی کے بجائے اضافے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی پیدا ہو۔

(جاری ہے)

کیونکہ جنگلات کے کٹائی سے نہ صرف ماحولیات پر آثر پڑتا ہے بلکہ اس سے زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ تعداد میں پودے لگائیں۔

اس موقع پر ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے کہا کہ میں نے اپنے گھر میں پودے لگا یا تاکہ ہر معاشرے اور ضلع کے ہر فرد انفرادی طورپر بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنگلات میں اضافہ اور ان کی حفاظت کریں لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگلات کے کٹائی میں ملوث سمگلروں کے خلاف بھرپورایکشن لیا جائے گا اور کسی کو قانون کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ محکمہ فارسٹ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ لکڑی سمگلروں اور عام لوگوں میں فرق کرے کیونکہ دیربالا کے عام شہری اگر اپنے گھرکی ضروریات پورا کرنے کیلئے لکڑی لاتے ہیں تو فارسٹ کے اہلکار انہیں تنگ کرتے ہیں جو یقینا ایک غریب کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کی ضروریات کیلئے سوات اور چترال کی طرح پالیسی بنائیں گے تاکہ گھریلوضروریا ت سے مقامی لوگوں کا بھی فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے فارسٹ کے ساتھ ضلعی حکومت اور عوام بھرپورتعاون کریگی۔ لیکن شہریوں کو بھی قانون کے دائرے میں رہنا ہوگا کیونکہ حکومت کی رٹ کو قائم اور بحال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تحصیل ناظم میرمخزن الدین نے محکمہ جنگلات کے ان اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ غریب اور لاچار افراد جو اپنی ضروریات اور استعمال کیلئے لکڑی لاتے وقت تشدد اور زیادتی کا نشان بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگلات کو تحفظ دیں گے کیونکہ ہمارے منتخب نمائندوں،ناظمین،کونسلروں کا بھی زمہ داری ہے لیکن حکومت کا کام عوام کو بے عزت نہیں بلکہ انہیں عزت دیناہے۔

محکمہ فارسٹ کے ایسے اہلکار جو سمگلروں کو تو اجازت دیتے ہیں لیکن غریبوں کو مار پیٹ کر بے عزت کرتے ہیں کے خلاف کاروائی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے اس سلسلے میں ضلع ناظم اور ڈی سی دیربالا سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر مقتدر شاہ نے کہا کہ ضلع میں ابھی تک آٹھارہ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر تک ہمارا ٹارگٹ85لاکھ درخت لگانے کا پروگرام ہے۔

اور مزید 134کمپارٹ پر اس سال مزید پودے لگائیں جارہے ہیں ۔جبکہ مقامی زمینداروں اور افراد کی وساطت سے بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں درخت اور پودے نرسریاں بناکر لگائے جارہے ہیں جس کے تیاری کیلئے مقامی تنظیموں کو دو لاکھ روپے آخراجات بھی دئیے جارہے ہیں۔جس سے ایک طرف جنگلات کے میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب مقامی افراد کو روزگار کے ذرائع بھی فراہم ہورہی ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں