عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کی کابینہ تشکیل دیدی گئی

بدھ 3 فروری 2016 17:02

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔شیخ الحدیث مولنا فضل اللہ سرپرست اعلی مقرر کردئیے گئے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا شیر عالم اور ناظم اعلی مولانا فضل حسین کا جامعہ انوار العلوم تالاش میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کا اجلاس مدرسہ انوار العلوم تالاش میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا شیر عالم نے کی۔باہمی مشاورت کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کے لئے مولانا شیر عالم امیر،مولانا معراج الرحیم نائب امیر اول،مفتی محمد رحیم نائب امیر دوم،مولانا فضل خالق نائب امیر سوئم نامزد کردئے گئے۔

(جاری ہے)

شیخ فضل حسین ناظم اعلی جبکہ مفتی بخت سردار ناظم،مولانا اکبر علی ناظم اول ،قاری مبارک سید ناظم دوم مقرر کردئے گئے۔شعبہ نشرواشاعت کو فعال بنانے کے لئے مولانا حاجی محمد ناظم اطلاعات نامزدکردیئے گئے،جبکہ مزمل خان نائب اول ،محمد عمیر ناظم اطلاعات دوم نامزد کر دیئے گئے۔فنانس کے شعبے کے لئے مولانا اسلام بادشاہ ناظم مالیات چن لئے گئے مولانا نوشیروان ناظم مالیات اول ،مولانا محمد عمران ناظم مالیات دوم مقرر کردیئے گئے۔تنظیمی لٹریچرکے اشاعت اور رسائل کے ترسیل کے لئے مولانا نظام اللہ کو رابطہ سیکرٹری مقررکردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں