صوبائی حکومت کی بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے سرسبزوشاداب اور صاف ستھرے خیبر پختونخواہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کے اثرات آئندہ چند سالوں میں نظر آنے لگیں گے
خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کاتقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب
جمعہ 29 جنوری 2016 20:07
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے سرسبزوشاداب اور صاف ستھرے خیبر پختونخواہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جس کے اثرات آئندہ چند سالوں میں نظر آنے لگیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ہائی سکول شمشی خان تالاش میں محکمہ جنگلات دیر لوئر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر اصغر خان، سب ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر محمد راشد، تیمرگرہ تحصیل ناظم محمد ریاض، تحصیل کونسلر عنایت الرحمان، محکمہ فاریسٹ کے اہلکاروں کے علاوہ کسانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے محدود وسائل کے اندر معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائیں اور ایسا نظام قائم کریں جہاں حقدار کو اپنا حق ملیں اور وہ کسی کا دست نگر نہ رہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اختیارات اور اقتدارکی نچلی سطح پر منتقلی کا حامی ہے اور چاہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ69 سالہ سیاسی نظام میں تبدیلی راتوں رات نہیں لائی جا سکتی،اس میں تھوڑا وقت لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیر مشیر حکمران نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں اور عوام نے اْن پر جس اعتماد کا اظہار کہا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کسانوں اور زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور محکمہ جنگلات کی جاری شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون کریں اور زیادہ سے زیادہ درختیں لگائیں تاکہ تمام بنجر زمینیں آباد اور سرسبزوشاداب ہو۔صوبائی وزیر نے موقع پر منتخب کسانوں میں پودہ جات کے بنڈل بھی تقسیم کئے۔ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سال رواں کی بجٹ میں کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور مختلف علاقوں کے لوگ آئندہ چند مہینوں میں خود اس کے اثرات دیکھیں گے۔انھوں نے شمشی خان سکول میں آئی ٹی لیبارٹری اور لوڑہ تا چنارونوں روڈ کی پختگی کا اعلان بھی کیا۔ڈی ایف او اصغر خان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ضلع دیر پائین کے اکتیس سائٹس اور چار ہزار ہیکٹئراراضی پر سال کے اختتام تک 93 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اب تک ضلع میں تقریبا22 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں تین سو نئی نرسریاں بھی لگائے جارہے ہیں اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر قدرتی جنگلات کے تحفظ کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ نئے جنگلات کی حفاظت اور رکھوالی بھی محکمہ جنگلات کرے گی۔متعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
تیمرگرہ پولیس کی کوششوں سے گمشدہ بچی بازیاب ہو گی۔
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت