دیرلوئر ‘ سلطان خیل،کوٹی گرام اور طورمنگ ون میں 23جنوری کو بلدیاتی ضمنی انتخابات ہونگے

جمعہ 22 جنوری 2016 21:17

دیر لوئر۔22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) دیرلوئر کی تین یونین کونسلوں میں23جنوری کو ضمنی انتخابات ہونگے جس کیلئے 16امیدوار میدان میں آگئے۔ لوئر دیرکی تین یونین کونسلوں سلطان خیل،کوٹی گرام اور طورمنگ ون میں 23جنوری کو بلدیاتی ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اعداد شمار کے مطابق تینوں یونین کونسلوں میں چالیس ہزارمردوخواتین اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن کیلئے 17 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 5 پولنگ سٹیشن خواتین جبکہ12 پولنگ سٹیشنز مردوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔تمام پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں اور سکیور ٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں