لوئر دیر ‘ تین یونین کو نسلز میں کل ضمنی انتخابات ہونگے

جمعہ 22 جنوری 2016 14:51

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) لوئر دیر کی تین یونین کو نسلز میں کل ہفتہ کو ضمنی انتخابات ہونگے جس کیلئے 16امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا لوئر دیرکے تین یونین کونسلز سلطان خیل،کوٹی گرام اور طورمنگ ون میں 23جنوری کو بلدیاتی ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اعداد شمار کے مطابق تینوں یونین کونسلز میں 40000مردوخواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن کیلئے 17 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 5 پولنگ سٹیشنز خواتین ‘12 پولنگ سٹیشنز مردوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔تمام پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں اور سکور ٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں