دیر بالا میں 17سالہ لڑکی کی جنس تبدیل،ثانیہ لڑکی سے لڑکا بن گئی

اتوار 27 دسمبر 2015 20:06

دیر بالا میں 17سالہ لڑکی کی جنس تبدیل،ثانیہ لڑکی سے لڑکا بن گئی

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) دیر بالا کے علاقے کاڑ کبنج کارودرہ سے تعلق رکھنے والی 17سالہ لڑکی نے اپنی جنس کی تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات اس کی جنس تبدیل ہوگئی اور وہ لڑکی سے لڑکا بن گئی ہے۔ثانیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنو ں سے وہ اپنے جسم میں مخصوص درد محسوس کررہی تھی جس کے بعد کل رات اچانک اس کی درد میں اضافہ ہوا اور اس کی جنس تبدیل ہوگئی۔

تیمرگرہ میں لڑکی سے لڑکا بننے کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی جم غفیر ان کے گرد جمع ہوگئی اور لوگ ان کو ایک نظر دیکھنے کے لئے بے تاب رہے اور ان کے ساتھ سلفیاں بنانے لگیں ۔اس موقع پر ثانیہ کے ورثاء بھی انتہائی خوش نظر آرہے تھے اور لوگوں نے اس کو ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

تاہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ایمرجنسی یونٹ میں ڈیوٹی پر تعینات میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروہاب سید نے میڈیاکو بتایا کہ انہوں نے ثانیہ کا مکمل معائنہ کیا اور اس کا الٹراساو نڈ کرایا جس کے مطابق اس کی جسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ اس کی جسم میں ایک بالغ فی میل کی طرح اووری اور یوٹرس بھی موجود ہے اور اس کی جسم میں میل کی کوئی نشانی نظر نہیں آئی۔

جبکہ ثانیہ سے ثناء اللہ بننے والے اور اس کے ورثاء نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لڑکی سے لڑکا بن گیا ہے لیکن ڈاکٹر نے مذکورہ دعوے کو یکسر مسترد کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس میں کنفویژن پائی جاتی ہے کہ کس کا دعویٰ درست ہے؟۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں