دیر لوئر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،13 افراد زخمی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:19

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) 26 دسمبر کے رات شدید زلزلہ میں دیر لوئر میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ، جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ لایا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کے طرح دیر لوئر میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام گھروں سے نکل ائے تھے اور کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرنے لگے جبکہ زلزلہ کی شدید جھٹکوں سے علاقے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں چھیتں اور دیواریں گرنے سے تیرہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کو علاقے کے عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت پہنچایا ہیں ، جبکہ ان میں اکثر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون اب بھی تیمرگرہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

زلزلے انے کے بعد علاقے کے عوام نے زلزلہ کے نقصانات جانے کیلئے ایک دوسرئے سے موبائل فون ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے زریعہ ایک دوسرئے کی خیریت دریافت کرنے لگے جبکہ بعض لوگوں نے ٹی وی ان کرکے نقصانات کی معلومات حاصل کئے جبکہ ہفتہ کی روز لوگوں میں زلزلہ کے حوالے سے بات چیت کرنے میں مصروف رہے تاہم دیر لوئر میں شدید زلزلہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ خاتون سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں