ملکی بنیادوں کو کرپشن و ناانصافی نے کھوکھلا کرکے رکھاہے،دہشت گردی صرف بندوق کا نام نہیں ،معاشی و سیاسی استحصال بھی دہشت گردی کے نام ہیں، سراج الحق
کرپشن سے پاک اسلامی پاکستان کیلئے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کے نظریاتی جدوجہد میں اٹھ کھڑا ہونا ہوگا،خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اور معاشرے سے انکے حقوق دلائینگے ،امیر جماعت اسلامی
جمعرات 17 دسمبر 2015 21:00
دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ حکومت ابوجہل کا ہو اور نظام مصطفیٰ ﷺ کا ہو ،ملکی بنیادوں کو کرپشن و ناانصافی نے کھوکھلا کرکے رکھاہے،دہشت گردی صرف بندوق کا نام نہیں بلکہ معاشی و سیاسی استحصال بھی دہشت گردی کے نام ہیں۔کرپشن سے پاک اسلامی پاکستان کیلئے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کے نظریاتی جدوجہد میں اٹھ کھڑا ہونا ہوگا،خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اور معاشرے سے انکے حقوق دلائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر پائین منڈا میں ورکر کنونشن اور تحصیل منڈا کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظریاتی ہے قائد اعظم نے 68سال قبل لاالٰہ الااﷲ کا نعرہ لگایا تھا اور اسلام کیلئے یہ ملک حاصل کیا تھا لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ آج68سال بعد ملک کا وزیر اعظم سیکولر ازم اور لبرل ازم کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور استحصالی نظام کی وجہ سے ہمارے بچے بھی امیر و غریب کے فرق میں تقسیم ہوچکے ہیں امیر کے بچے بم پروف بلڈنگزمیں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور غریب کے بچے بنیادی سہولیات چاردیواریوں سے محروم ٹاٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبراے پی ایس کا واقعہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے،اسی طرح سولہ دسمبر سقوط ڈھاکہ اور پاکستان کا دولخت ہونا بھی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ تھا،انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سالمیت کیلئے جماعت اسلامی کے دس ہزار شہداء نے 1971میں مکتی باہنی کے خلاف جنگ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی اور آج بھی جماعت اسلامی کے قائدین پاکستان کی محبت کی پاداش میں پھانسیوں پر لتکائے جارہے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ ہماری حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنماؤں کو ظالمانہ سزائیں دینے کے معاملے کو عالمی عدالت میں اٹھائے،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے اقتدار پر مسلط پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ایک بار پھر 90کی دہائی کی سیاست شروع کردی ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ایک دوسرے پر الزامات کے تابڑ توڑ حملے کئے جارہے ہیں مگر عوام جان چکے ہیں کہ یہ مصنوعی لڑائی اور عوام کو فریب دینے کا دونوں جماعتوں کا آزمودہ نسخہ ہے۔
(جاری ہے)
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوتعینات ڈی پی او دیر لوئر مظہر اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لوئر دیر، کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا
دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف