لوئردیر ،مسافرکوچ اورکار میں تصادم ،5افرادجاں بحق، 7زخمی

جمعرات 26 نومبر 2015 11:15

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)لوئردیر کے علاقہ کاٹ قلعہ میں مسافرکوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کولوئردیر کے علاقہ کاٹ قلعہ میں سڑک تنگ ہونے کے باعث تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں