خال میں زلزلہ سے متاثرہ اربن کونسل تیمرگرہ کے متاثرین میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے کے امداد چیکس تقسیم

منگل 24 نومبر 2015 20:02

خال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) زلزلہ سے متاثرہ اربن کونسل تیمرگرہ کے متاثرین میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے کے امداد چیکس تقسیم کر دئے گئے اس سلسلے میں ریسٹ ہاوس تیمرگرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اربن کونسل تیمرگرہ کے ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ تحصیل دار تیمرگرہ سید رحیم ،پٹواری علاوالدین اور سعید الرحمن کے علاوہ زلزلہ متاثرین اور عمائدین علاقہ بھی موجودتھے اس موقع پر اربن کونسل تیمرگرہ کے ناظم اور پی وائی او کے صوبائی جنرل سیکرٹری عالمزیب ایڈوکیٹ نے 33متاثرین کو فی کس دو دو لاکھ روپے جبکہ 64متاثرین کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر اور پی وائی او کے صوبائی جنرل سیکرٹری عالم زیب ایدوکیٹ نے کہا کہ پی پی پی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں اور متاثر ین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انھوں نے اعلان کیاکہ بہت جلد باقی زلزلہ متاثرین کو امدادی رقوم دی جائے گی انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ کے غریب عوام کے حقوق کیلئے دن رات خدمت کرنے سمیت قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں