محمود غزنوی کانفرنس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں‘ جے یو آئی دیر پائیں

جمعرات 19 نومبر 2015 15:14

تیمرگرہ۔19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء )جے یو آئی دیر پائیں کے سینکڑوں کارکنان 22 نومبر کو بونیر میں منعقدہ محمود غزنوی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے‘ ضلعی امیر کی قیادت میں جلوس چکدرہ سے روانہ ہوگا اس حوالے سے تحصیل خال تیمرگرہ اور ثمر باغ میں کارنرمیٹنگز کا انعقاد کیاگیا جس سے صوبائی امیر مولانا رفیع الله قاسمی ‘ضلعی امیر مولانا زاہد ترجمان مفتی خالد محمود اور سرپرست اعلیٰ مولانا باچا حضرت نے خطاب کیا‘مقررین نے کہاکہ بونیر میں منعقدہ کانفرنس ملک میں اسلامی نظام ‘دینی قوتوں کے اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں