دیر بالا : حکومت متاثرین کی مدد کے لیے جو بھی کر سکتی تھی وہ کیا ، زلزلہ متاثرین میں‌ امدادی رقم 25 نومبر سے پہلے تقسیم ہو جانی چاہئیے، وزیر اعظم نواز شریف کا زلزلہ متاثرین سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 14:40

دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرہ علاقے پانا کوٹ کا دورہ کیا جہاں زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد میں حکومت نے ایک گھڑی کی بھی تاخیر نہیں کی اور زلزلہ متاثرین کے ریلیف کے لیے اقدامات کیے، زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر انتہائی افسوس ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے 6 لاکھ روپے 25 نومبر تک لواحقین کو پہنچا دئے جائیں.

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے میرا فرض اور ڈیوٹی یہاں تک لائی ہے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی اور اس مشکل گھڑی میں حکومت اپنی عوام کے ساتھ ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ، ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف بھی آپریشن ضربٍ عضب کامیابی سے جاری ہے. انہوں نے زلزلہ متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی.

انہوں نے بتایا کہ چکدرہ سے چترال تک سڑک تعمیر کیجائے گی . جبکہ لواری ٹنل آئندہ سال مکمل ہو جائے گی. زلزلہ متاثرین سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے اڑھائی برس میں بجلی کی ترسیل میں بھی بہتری آئے گی اور بجلی جائے گی نہیں بلکہ آئے گی. وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین سے کہا کہ 50 ارب روپے کی رقم آپ کے علاقہ میں خرچ کی جا رہی ہے جانے والے واپس تو نہیں آسکتے لیکن دکھ کا مداوا ہی کیا جاسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ 132 کے کے وی اے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں جس سے پندرہ سال کی لوڈ شیڈنگ پر اڑھائی سال میں قابو پا لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں