کچھ لوگ داعش اور طالبان کے لبادے میں اسلام کو بدنام کررہے ہیں،بھٹو عظیم مجاہد تھا ، عالم اسلام اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے بھٹوکی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیل کی سلاخوں،کوڑوں اور جھوٹے مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتا،پیپلز پارٹی کے سولی چڑھتے قائدین نے ان کویہ پیغام دیا ہے کہ مرنا ہے تو میدان جنگ میں شہادت کو گلے لگاکر مرنا، ملک کی 65سالہ تاریخ میں آمروں کی 55سالہ حکمرانی کے قصور وار سیاستدان ہیں ، کبھی ایوب خان ،یحیٰ خان اور ضیاء الحق کی شکل میں تو کبھی مشرف اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے نام پر ملک کے اندر جمہوریت پر شب و خون مارا گیا، آج بھارت کے انتہا پسند وزیراعظم جھوٹ کے پلندے پر کھڑے ہوکر پاکستان کو للکارنے کی جرات کرتے ہیں،حکمران جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں

قومی اسمبلی میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا نوابزادہ محمود زیب خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب

بدھ 18 نومبر 2015 16:34

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ داعش اور طالبان کے لبادے میں اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔بھٹو عظیم مجاہد تھا ، عالم اسلام اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے بھٹوکی کوششیں کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیل کی سلاخوں،کوڑوں اور جھوٹے مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتاکیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سولی چڑھتے قائدین نے ان کویہ پیغام دیا ہے کہ مرنا ہے تو میدان جنگ میں شہادت کو گلے لگاکر مرنا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 65سالہ تاریخ میں آمروں کی 55سالہ حکمرانی کے قصور وار سیاستدان ہیں کیونکہ کبھی ایوب خان ،یحیٰ خان اور ضیاء الحق کی شکل میں تو کبھی مشرف اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے نام پر ملک کے اندر جمہوریت پر شب و خون مارا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس افسوس کا اظہار کیا کہ آج ہندوستان کے انتہا پسند وزیراعظم جھوٹ کے پلندے پر کھڑے ہوکر پاکستان کو للکارنے کی جرات کرتا ہے لیکن حکمران جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محمود زیب خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر خانزادہ خان ،سنیٹر احمد حسن خان، سید ظاہر علی شاہ، زمرد خان، ممبرصوبائی اسمبلی صاحب زادہ ثناء اللہ، ملک جاوید اقبال اور نوابزادہ کامران زیب خان ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بند کرویا سولی چڑھادوملک کے چپے چپے سے جیوے بھٹوں کی صدائیں سننے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ایک طرف پورے ملک میں انصاف کے دعوے کررہے ہیں لیکن دوسری طرف خیبر پختونخوا میں زلزلہ زدگان کی امداد میں ان کی صوبائی حکومت انصاف نہ کرسکی۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر زلزلہ متاثرین کے ساتھ امداد کی تقسیم میں انصاف نہ کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی ان کی حکومت کے خلاف دھرنا دیگی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جب ان کی دور حکومت میں ملاکنڈ ڈویژن سے ائی ڈی پیز آئیں تو انہوں نے 3ماہ کے قلیل عرصے میں ان کو واپس اپنے گھروں میں بھیجنے کا بندوبست کررکھا تھا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں