لوئر دیر میں شدید زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی، 19فرادجاں بحق ، 172 زخمی ،سینکڑوں مکانات مہندم

پیر 26 اکتوبر 2015 20:37

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) ملک کے باقی حصوں کی طرح لوئر دیر میں بھی شدید زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ شدید زلزلے سے 19فرادجاں بحق اور 172 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے ۔ زلزلے کی وجہ سے دیر لوئر کے مختلف حصوں میں سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے اور کروڑوں روپے مالیت کا گھریلو سامان تباہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں تحصیل ثمرباغ میں 3افراد،تحصیل منڈہ میں1،تحصیل لال قلعہ میدان زیمدارہ میں2 ، تحصیل خال میں 1جبکہ کوٹیگرام تحصیل ادینزئی میں 3 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں عباس ولد سرفراز لقمان بانڈہ،ثناء دختر کریم گودر،صدیق الرحمن،بلال پسران ہدایت الرحمن میرگام میدان شامل ہیں۔۔شدید زلزلے کے وقت لوئر دیر کے رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ضلع بھر میں شدید زلزلے سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے،محکمہ صحت،الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر اور دیگر امدادی تنظیموں نے زلزلہ سے متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں