لوئر دیر میں شدید زلزلے سے 7افرادجاں بحق ، 100 زخمی

پیر 26 اکتوبر 2015 19:35

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) ملک کے باقی حصوں کی طرح لوئر دیر میں بھی شدید زلزلے سے بڑی پیمانے پر تباہی ہوئی ہے شدید زلزلے سے 7افرادجاں بحق اور 100 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دیر لوئر کے مختلف حصوں میں سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کے گھریلو سامان تباہ ہوگیا ہے مرنے والوں میں تحصیل ثمرباغ میں 3افراد،تحصیل منڈہ میں ایک،تحصیل لال قلعہ میدان زیمدارہ میں 2جبکہ تحصیل خال میں ایک فرد جاں بحق ہوگیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں عباس ولد سرفراز لقمان بانڈہ،ثناء دختر کریم گودر،صدیق الرحمن،بلال پسران ہدایت الرحمن میرگام میدان،،،،شامل ہیں۔

۔شدید زلزلے کے وقت لوئر دیر کے رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائے ضلع بھر میں شدید زلزلے سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں