لوئر دیر ، تالا شینا روڈ پر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 14زخمی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 14:15

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) لوئر دیر میں تالا شینا روڈ پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق تالاشینا روڈ پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، افسوس ناک حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں