لویر دیر،کسانوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ مفت گندم اور کھاد پیکج کے تقسیم کا طریقہ کار مسترد کر دیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:02

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) کسانوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ مفت گندم اور کھاد پیکج کے تقسیم کا طریقہ کار مسترد کر دیا۔سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں اور مزارعین کو اندھیرے میں رکھ کر منظور نظر افراد کے ناموں کی رجسٹریشن پیکیج کیلئے کرائی گئی ہیں۔مشترکہ بیان۔گذشتہ روز میڈیاں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر عبید اﷲ ساجد ،سید بشیر احمد(بادین)،اسفندیار خان،شکیل احمد،سید عزیز احمد وغیرہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے دیر لوئر کے غریب کسانوں اور مزارعین کیلئے سرکاری سطح پر مفت پچاس کلوں گندم کی تخم اور پچاس کلوں زرعی کھاد کی منظوری دی تھی اور مذکورہ پیکیج کے حصول کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا تھا تاہم بر سر اقتدار پارٹی کے مشران نے حقدار کسانوں ،زمینداروں اور مذارعین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے ان کو کچھ بھی نہ بتایا اور پیکیج کے حصول کیلئے منظور نظر ایسے افراد کی رجسٹریشن کرائی جن میں سے بہت سارے افراد کی سرے سے زمین ہی نہیں ہے اور کچھ لوگ ایسے ہے جو سرمایہ دار اور پیکیج کے حقدار نہیں۔

(جاری ہے)

علاقائی مشران کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کی تاریخ گذرنے کے بعد علاقہ کے مستحق افراد کو مختلف ذرائع سے پتہ چلا کہ ان کی حق تلفی کی جا رہی ہے تاہم مناسب پلیٹ فارم موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ میڈیاں کا سہارا لینے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے اخباری نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر پاکستان میں میڈیاں نہ ہوتی تو سیاسی اور سرکاری نام نہاد مشران غریب عوام سے وجود کا گوشت بھی ناچ لیتے۔علاقائی مشران ،کسانوں ،مزارعین اور زمینداروں نے صوبائی حکومت سے رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے سمیت مذکورہ پیکیج مستحق افراد کو دینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں