شکیل شہید کر کٹ ٹور نامنٹ ،ِناصا فہ الیون نے سرائے پا ئین کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل جیت لیا

پیر 21 ستمبر 2015 21:41

تیمر گر ہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) ضلع لو ئیر دیر کے پر فضا مقام وادی تالاش سرائے پائین میں ساتو اں ڈسٹر کٹ شکیل شہید کر کٹ ٹور نامنٹ اختتام پذ یر ِناصا فہ الیون نے سرائے پا ئین کو 6وکٹوں سے ہرا کر ٹو رنامنٹ اپنے نام کر لیا ،شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنایزیشن کے زیراہتمام منعقدہ کر کٹ ٹور نا منٹ میں ضلع بھرسے 27ٹیموں نے حصہ لیا ،فاینل میچ سے ہزاروں تما شائی محظو ظ ہو ئے ،اختتا می تقر یب کے مہمان خصوصی تحصیل تیمرگرہ کے ناظم ریا ض محمد ایڈ وکیٹ تھے ،تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے ریاض محمد نے کہا کہ دیر پا ئین میں پا ئید ار امن کے قیام میں شہد ا ء امن کا اہم کر دارہے ،انہو ں نے کا میاب ٹور نامنٹ کے انعقاد پر ارگنا یز نگ کمیٹی کے ممبران کو مبا رک با د دی اور کمیٹی کے لئے 20ہزار روپے رقم کا اعلان کیا شکیل شہید کے بڑ ے بھا ئی پیر امتیاز احمد نے دس ہزا ر ر وپے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام ضلع بھر میں فری میڈ یکل کیمپس ،آگاہی واک اور فلا ح و بہو د کے درجنوں منصوبے اپنی مد د آپ کے تحت مکمل کے جا رہے ہیں تقر یب سے ڈسٹر کٹ پر یس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکر ٹری عبداللہ مد نی نے بھی خطاب کیا ،بعد ازں مہمان خصوصی ریاض محمد ایڈ و کیٹ نے فاتح اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں