د ہشت گر دوں کو دو با رہ سر اُ ٹھانے نہیں دینگے ،پاک فوج علاقہ کی تعمیر و تر قی ،سول اداروں کے ساتھ تعاون سمیت پو لیس فو رس کی استعداد کا ر بڑ ھانے میں اپنا کر دار ادا کر تی ر ہیگی

جنرل آفیسر کما نڈ نگ ملا کنڈ ڈو یژ ن میجر جنرل نا در خان کا دیر پائین میں تقریب سے خطاب

بدھ 16 ستمبر 2015 21:24

لوئر دیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) جنرل آفیسر کما نڈنگ ( جی او سی ) ملا کنڈ ڈو یژ ن میجر جنرل نا در خان نے کہاہے کہ ملا کنڈ ڈو یژ ن میں د ہشت گر دوں کو دو با رہ سر اُ ٹھانے نہیں دینگے ،پاک فوج علاقہ کی تعمیر و تر قی ،سول اداروں کے ساتھ تعاون سمیت پو لیس فو رس کی استعداد کا ر بڑ ھانے میں اپنا کر دار ادا کر تی ر ہیگی۔ وہ بدھ کو بلا مبٹ دیر پا ئین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر کما نڈ نٹ دیر سکاو ٹ کر نل نصر عمر حیات لا لیکا،ڈپٹی کمشنر عر فان اﷲ خان و زیر ،ڈی پی او قاسم علی خان ، نو منتخب بلد یا تی نمایند گان ،انتظا می افسران اور دینی مدارس کے ذ مہ داران بھی مو جو د تھے۔ جنرل آفیسر کما نڈر ( جی او سی ) ملا کنڈ ڈو یژ ن میجر جنرل نا در خان نے کہا کہ ملا کنڈڈویژ ن ،کراچی اور بلو چستان سمیت ملک بھر میں امن کے قیام اور چین کے ساتھ اقتصادی راہ داری منصوبے سے بھا رت پر یشانی کا شکا ر ہے اور وہ ہماری توجہ مشرقی سر حدات کی طر ف کرنا چاہتا ہے ،آرمی پبلک سکول واقعہ کے بعد قوم متحدہو چکی، بھارت نے جنگ کا آغاز کیا تو جنگ پا کستانی علاقوں کی بجائے دشمن کے علاقہ میں لڑ ئی جا ئیگی،مغربی سرحد پر افغانستان کے صو بوں کنڑاور بد خشاں میں داعش کی سر گر میوں پر کھڑی نظر ہے کسی کو پا کستانی علاقہ میں تخریب کاری کی اجاز ت نہیں دینگے،ما ضی میں ملا کنڈڈویژ ن کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں ملو ث دہشت گردوں کو جلد فوجی عدالتوں میں پیش کیا جا ئیگا،پا ئید ار امن کا قیام عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں کسی بھی مشکوک سر گرمی کی صو ر ت میں عوام قانون نا فذ کر نے والے اداروں کو اطلا ع دے،ملک کی سیاسی اور عسکری قیا دت جغرا فیا ئی سرحدات کے تحفظ اور تر قی و خو شحالی کے لئے متحد ہے ،انہو ں نے کہا کہ ملا کنڈ ڈویژ ن میں مقامی مشران ،سیاسی عما ید ین ،عسکری اور انتظا می افسران پر مشتمل ’’ملا کنڈ کونسل فار پیس اینڈ ڈو یلپمنٹ ،،مسائل کے حل اور ترقی کے عمل کا ہر ماہ جا یزہ لیتی ہے ،چکدرہ سے چترال تک سڑ ک کی تعمیر و بحالی کے لے این ایچ اے کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ لواری ٹنل کو دسمبر 2016تک مستقل بنیادوں پر ٹر یفک کے لئے کھول دیا جائیگا ،پاک فوج نے سیلاب سے متا ثرہ علاقوں میں 49سٹیل رابطہ پل مہیا کر کے روابط بحال کر دئیے ہیں جبکہ ڈویژ ن بھر میں فری میڈ ئکل کیمپس قائم کر کے لو گوں کو صحت کی بنیادی ضر و ر یات پہنچائی جار ہی ہیں ،سوات میں کنونمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے ،سول اداروں کو اختیا رات سونپنے کے باو جو د آرمی کے مستعد دستے کنٹو نمنٹ بو ر ڈمیں ہمہ تن مو جو د ر رہینگے۔

(جاری ہے)

جی او سی ملاکنڈ ڈو یژ ن میجر جنرل نا در خان نے کہا دینی مدار س کا کر دار لا یق تحسین اور اس کے طلبہ ہمارا مستقبل ہے ،کسی بھی مسئلہ کی صو ر ت میں آرمی کے ساتھ رابطہ کر یں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں