ترقیاتی عمل کی بروقت اور معیاری تکمیل کویقینی بنایاجائے، چوہدری عبد المجید

ترقیاتی عمل میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ، ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کوموثربنایاجائے،وزیرآعظم آزاد کشمیر کی ہدایت

پیر 14 ستمبر 2015 18:44

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ترقیاتی محکموں کے سربراہان کوہدایت کی کہ ترقیاتی عمل کی بروقت اور معیاری تکمیل کویقینی بنایاجائے، ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کوموثربنایاجائے،ترقیاتی عمل میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیاجائے ۔ انجینئر صاحبان موقع پرجاکرمنصوبہ جات کی پڑتال کویقینی بنائیں۔

سرکاری ملازمین قانون وقاعدے کی پاسداری کریں اور دفتری ڈسپلن پرسوفیصد عمل کریں۔قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائے گا۔افسران دفاترمیں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور لوگوں کی جائز مشکلات دورکریں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت خدمت خلق کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

خدمت خلق کی راہ میں ہررکاوٹ کو دور کریں گے۔ وزیراعظم یہاں نیوسٹی ریسٹ ہاؤس میں ڈویژنل وضلعی محکمہ جات کے سربراہان سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پروزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید،وزیراعٖظم کے میڈیاایڈوائزر چوہدری یاسرممتاز، ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال، ایس پی چوہدری منشی خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز،چیف انجینئر برقیات راجہ اعجاز خان،مولانامفتی وسیم رضا، چیف انجینئر پی ایم یوشجاع جلیل، ایس ای شاہرات طفیل گورسی، ایس ای برقیات کوٹلی چوہدری محمدافضل، ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز محترمہ پروفیسرانجم افشاں نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو راجہ فرید خان،ایکسین برقیات چکسواری خالد صدیق، ایکسین شاہرات محمود ممتاز راٹھور، ایس ڈی او چوہدری وقارعلی، اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ طاہر خالق، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالقیوم مغل، ایکسین برقیات مبشرسرفراز ، کنٹرولر ضلعی ایلیمنٹری بورڈ چوہدری محمدتاسب ،ایڈمنسٹریٹر چکسواری حاجی خالد حسین ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر خواجہ ظفرلون ، وزیراعظم کے سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی کے علاوہ محکمہ ہیلتھ، محکمہ تعلیم سمیت دیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

محکمہ جات کے سربراہان نے وزیراعظم کواپنے اپنے محکموں کے متعلقہ ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور پراگرس رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دھان گلی ڈڈیال جڑی کس روڈ کوبہتروکشادہ کیاجائے گا۔ یہ سڑک ضلع میرپورکی معاشی شاہراہ ہوگی۔ انھوں نے محکمہ شاہرات کے افسران کوہدایت کی کہ وہ ڈویژن بھرمیں جن سڑکات پرکام جاری ہے انھیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کروائیں۔

محکمہ برقیات لوگوں کوبجلی کی بہترترسیل اور فورس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں شکایات کاازالہ کرے اورمیرپور،اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں پینے کے پانی کی وافرمقدارمیں فراہمی کویقینی بنائے۔ وزیراعظم نے سکولوں اور کالجوں کے افسران کوہدایات دیں کہ وہ تعلیمی نظام میں بہتری لائیں اور امتحانی نتائج کومذید ٹھیک کریں جبکہ سکولوں اورکالجوں میں اوقات کاراور ڈسپلن کی پابندی کروائیں اور نئی نسل کونظریہ الحاق پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے متعلق روشناس کریں۔

بعدازاں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید سے نیوسٹی ریسٹ ہاؤس میں درجنوں وفود نے ملاقاتیں کیں اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماچوہدری ندیم روپیال، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نبیلہ ایوب، چوہدری حبیب اﷲ، چوہدری جمشید، راجہ رحمت ، افراز محمودراجہ، چوہدری ممتاز، راجہ شفیق، یوسف ثانی، چوہدری نذیر، چوہدری محمدحسین، چوہدری ریاست، بابوبشارت ، خواجہ کرامت کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں