وفاقی و صوبائی حکومتوں کو آئینی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہئے،سراج الحق

دیر جماعت اسلامی کا گڑھ ہے ،15ستمبر کو پی کے 93کے عوام ترازو پر مہر لگائینگے ،مردوں کیساتھ خواتین بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کریں تحریک انصاف ،قومی وطن پارٹی ، (ن) لیگ کی طرف پی کے 93دیر بالا کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوارکی حمایت پر انکا مشکور ہوں،امیر جماعت اسلامی

جمعہ 11 ستمبر 2015 21:25

دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقعہ ملنا چاہئے ،اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ،ضلع دیر جماعت اسلامی کا گڑھ ہے ،15ستمبر کو پی کے 93کے عوام ترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگائینگے ،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کریں ،پاکستان تحریک انصاف ،قومی وطن پارٹی ،مسلم لیگ ن کی طرف پی کے 93دیر بالا کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار ملک محمد اعظم خان کی حمایت پر انکا مشکور ہوں ،صوبہ سندھ کی طرح ملک بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونا چاہئے ،کرپٹ عناصر کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو انکے خلاف بلاتفریق کاروائی ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دیر بالا کے حلقہ پی کے 93واڑئی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انتخابی جلسہ عام سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اﷲ خان نیازی ،قومی وطن پارٹی کے رہنما زیب ،اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ملک محمد اعظم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے ظلم و جبر اور استحصال کے خاتمے کیلئے ایک عوامی ایجنڈا تیار کیا ہے جسکے نتیجے میں ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ضلع دیر کے عوام نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قربانی دی ہے انہوں نے اس موقع پر جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں لوگوں سے ہاتھ اٹھواکر عہد لیا کہ وہ15 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیں گیپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اﷲ خان نیازی اور صوبائی صدر فضل محمد خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پی کے 93 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار ملک محمد اعظم کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ساف ستھری سیاست کی وجہ سے صوبائی حکومت کی تشکیل میں پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کو ترجیح دی ،جلسے سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے تمام کارکن 15ستمبر کوجماعت اسلامی کے امیدوار کے حق رائے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسرمحمد ابراہیم خان ،نائب امیر مولانا اسداﷲ،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی ملک بہرام خان اور نامزد امیدوار جماعت اسلامی برائے پی کے93 ملک محمد اعظم خان نے بھی خطاب کیا قبل ازیں جب امیر جماعت اسلامی پاکستان جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں لوگوں نے پرجوش نعروں کی گونج میں انکا زبردست استقبال کیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں