وزیراعظم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری میں 06ستمبر دن دس بجے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر یں گے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:00

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری میں 06ستمبر دن دس بجے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر یں گے ۔

(جاری ہے)

یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ،کاروباری حضرات ،سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے ملازمین،ماہرین تعلیم ،طلباء و طالبات ،اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعدادمیں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں