چکسواری ‘ وزیراعظم نے نیوٹاؤن ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:59

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 51.103ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو ٹاؤن ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا ۔افتتاح کے موقع پر ریسٹ ہاؤس کو پیپلزپارٹی کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ڈی جی منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم نے کہا کہ نیوسٹی چکسواری میں تعمیر ہونے والا ریسٹ ہاؤس منصوبہ 36ماہ کا تھا جسے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر 8ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے ۔

نیوسٹی ریسٹ ہاؤس ایک جدید اور خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے ۔ریسٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم ،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نبیلہ ایوب ،مفتی مولانا وسیم رضا،وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر چوہدری یاسر ممتاز،سابق کونسلر لالہ سوار خان ،ایڈمنسٹریٹر حاجی خالد داد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ڈی جی ایم ڈی اے مرزا جاوید اقبال ،ناظم جنگلات ملک محمد نثار ،چیف انجینئر سید ذوالفقار شاہ ،وزیرا عظم کے ایڈیشنل پی ایس او چوہدری امجد اقبال،وزیراعظم کے سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی،اسد مغل،راجہ وقار ،حاجی وزیر علی کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے خوبصور ت ریسٹ ہاؤس کی تعمیر پر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈی جی اور کنٹریکٹر کی کاررکردگی کو سراہا اور کنٹریکٹر کو قران مجید کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں