وزیراعظم آزادکشمیرکا متاثرین منگلاڈیم کیلئے بنائی جانیوالی نیوسٹی چکسواری ٹاؤن کا دورہ کیا،جاری ترقیاتی منصوبہ جات کامعائنہ

نیوسٹی چکسواری میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جلد مکمل کیے جائیں ،متاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،چوہدری عبدالمجید

جمعرات 20 اگست 2015 16:45

چکسواری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے یہاں متاثرین منگلاڈیم کے لیے بنائے جانے والے نیوسٹی چکسواری ٹاؤن کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی منصوبہ جات کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈائریکٹرجنرل منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم،چیف انجینئرواٹرسپلائی شیخ شجا ع جلیل اور پی ایم یوکے افسران نے واٹرسپلائی اور سیوریج کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے چکسواری، اسلام گڑھ، خالق آباد اور دیگرملحقہ دیہاتوں کے مکینوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ نیوسٹی چکسواری میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جلد مکمل کیے جائیں اورمتاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماچوہدری قاسم مجید،ایڈیشنل پرنسپل سٹاف آفیسر چوہدری امجد اقبال،ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب ودیگربھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ متاثرین منگلاڈیم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جوقربانیاں دی ہیں اس کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔متاثرین منگلاڈیم کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنز میں زندگی کی تمام سہولیات ومراعات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں وزیراعظم سے میونسپل کمیٹی کے دفترمیں متعدد وفود نے ملاقاتیں کیں اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفود کویقین دھانی کروائی کہ ان کے تمام حل طلب مسائل حل کرلیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ خدمت خلق میری سیاست کا محور ومرکز ہے ۔ لوگوں کو بلاتخصیص زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں