لوئر دیر : وفاق خیبر پختونخواہ کی بجلی چوری کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 15:18

لوئر دیر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق کو کے پی کے سے کوئی سرو کار نہیں ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کا جتنا حصہ مختص کیا گیا ہے کے پی کے کو اس سے بھی تین سے سو چار سو میگا واٹ بجلی کم دی جاتی ہے. انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق کے پی کے کی بجلی چوری کر رہا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے ڈیم بنائے بغیر 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کے پی کے حکومت کے پاس اتنے فنڈز نہیں ہیں ورنہ سستی ترین بجلی پیدا کی جا سکتی ہے.

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں