دیر بالا‘ سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ‘زد میں آکر9افراد جاں بحق،سیلابی ریلے سے30دکانیں اور6گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ‘لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

جمعرات 25 جون 2015 23:44

دیر بالا‘ سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ‘زد میں آکر9افراد جاں بحق،سیلابی ریلے سے30دکانیں اور6گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ‘لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون۔2015ء) سیلابی ریلے کی زد میں آکر 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیاتی ہے، کوہستان اور دیر بالا میں مسلسل بارش ہورہی ہے جبکہ دریائے پنجگورہ میں آسمانی بجلی بھی گری، دریا کے سیلابی ریلوں نے متعدد علاقوں کو ڈبو دیا جبکہ سیلابی ریلوں کی زد میں آکر تین خواتین سمیت9افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ایک ہی خاندان کے6افراد بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے30دکانیں اور6گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا اور لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں