لوئر دیرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز ،دو ہفتوں کے دوران درجنوں منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

بدھ 17 جون 2015 18:14

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) لوئر دیر چوکی منڈہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز ۔جون کے مہینہ میں صرف دو ہفتوں کے دوران درجن سے زیادہ منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی کا چوکی انچارج محب اللہ خان کو حسن کارکردگی پر خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

لوئر دیر جندول تحصیل منڈہ میں پولیس نے منشیات فرشوں کے خلاف گھیرہ تنگ کرتے ہوئے ملزم محمد الیاس ولد محمد انورساکن گوسم کو دو سو پچاس گرام چرس،امیر زادہ ولد معمور خان ساکن سنگوں ڈھیری باجوڑ ایجنسی کو ہزار گرام چرس، محمد نواز عرف چٹوں ولد محمد انور ساکن گوسم کو آٹھ گرام ہیروئن اور پچاسی گرام چرس، فضل حسین عرف شینوں کو دو سو پچانویں گرام چرس اور دیگر دس سے زیادہ ملزمان کو جرم 4POکے تحت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

گذشتہ روز ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی نے تھانہ منڈہ کا دورہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے پر چوکی منڈہ کے انچارج اے ایس آئی محب اللہ خان کو خراج تحسین پیش کی اور شاباش بھی دی۔انہوں نے پولیس کو کاکردگی بہتر بنانے اور قوم کی اچھی طرح سے خدمت کرنے کی تلقین بھی کی۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں