لوئر دیر تحصیل ثمر باغ میں بیک وقت بجلی کے پانچ ٹرانسفرمر جل گئے، علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

بدھ 17 جون 2015 18:14

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) لوئر دیر تحصیل ثمر باغ میں بیک وقت بجلی کے پانچ ٹرانسفرمر جل جانے سے علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ پرسان حال نہ ہونے کی وجہ سے عوام چندہ کے ذریعے ٹرانسفرمر مرمت کرانے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ثمر باغ کے علاقہ رحیم آبادپائین،منشی چم ،علی شیر، سٹڈیم کالونی ثمر باغ اوربنگلہ مارکیٹ ثمر باغ کے ٹرانسفرمر گذشتہ کئی دنوں سے خراب پڑے ہیں اور ان کو مرمت کرانے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں لے رہاں جس کی وجہ سے علاقہ اندھیرے میں ڈوباں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ دوست الرحمان، امیر نواز خان، حاجی بہرمند جان، حاجی حسین وغیرہ کا کہنا تھا کہ گرمیاں شروع ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ تو ہے ہی اوپر سے بجلی کے ٹرانسفرمر خراب ہو گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اپنے محلہ کا ٹرانسفرمر بھی عرصہ سے خراب پڑا ہوا ہے اور مذکورہ تمام ٹرانسفرمروں کو مرمت کرانے کیلئے گھر گھر سے چندہ اکھٹا کیا جا رہاں ہیں جو کہ موجودہ حکومت کی منہ پر تمانچہ ہے۔انہوں نے حکومت اور خصوصی طور پر سینیٹر سراج الحق سے اپنے حلقہ کو وقت دینے اور ٹرانسفرمروں کو سرکاری سطح پر مرمت کرانے کا مطالبہ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں