پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن دیر لوئر نے 15جون کو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کی دھمکی دیدی

اپ گریڈیشن کے سمری پر دستخط نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گی،حمیدگل

ہفتہ 13 جون 2015 19:09

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اپ گریڈیشن میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمر گرہ سمیت ضلع دیر لوئر کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں آج دوسرے دن بھی پیرا میڈیکس کی ہڑتال جارہ رہی ۔جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔اس سلسے میں پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن دیر لوئر کے زیر اہتمام ہسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی واک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر میڈیکس کے ضلعی صدر حمیدگل،محمد آمان ،ؑزیز الرحمن،اسلام،ہارون،غنی رحمن اور شاہد حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اور پیرامیدیکس کے اپ گریڈیشن سمری پر دستخط کرے ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپ گریڈیشن سمری پر دستخط نہ کی گئی تو پندرہ جون کو بجٹ کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں