الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کرانے کا حکم

منگل 2 جون 2015 16:46

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 95 جندول لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کا عدالتی فیصلہ سامنے آنے پرالیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ‘ سماعت کے دوران خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دینا ثابت ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ہی امیدواراعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے تاہم حلقے میں 53 ہزار سے زائد خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا تھا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں