ڈی سی لوئر دیرکی زیر صدارت اجلاس‘ بلدیاتی انتخابات کے بارے جائزہ لیا

بدھ 27 مئی 2015 14:54

لوئردیر۔27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) ڈی سی او لوئردیرسہیل خان کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی اونے ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں خواتین ووٹروں کی شرکت کیلئے کوششیں تیز کریں کیونکہ پچھلے الیکشن میں خواتین ووٹوں کا مسئلہ پیدا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سطح پر کوشش کر یں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ 30مئی کو بلدیاتی انتخابات میں خواتین کثیر تعداد میں ووٹ پول کرسکیں۔اس موقع پر الیکشن افسر عنایت اللہ نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صرف 13 جگہوں پر خواتین کے لئے علیحدہ پولنگ ہوگی جبکہ باقی تمام جگہوں پر مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں