لوئر دیر، یونین کونسل کے درجنوں خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 26 مئی 2015 17:44

لوئر دیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) یونین کونسل کے مختلف گاوں کے درجنوں خاندانون نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی گی۔ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سوپ کریگی۔ تیس مئی کو جیت بیٹ کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار یونین کو نسل رباط سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل ملک حمید حسین نے مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر یونین کو نسل رباط کے ویلج کونسل کوٹکے، ناوگی ، بلو ، ذنڈا ، ماندیش کے درجنوں خاندان مختلف پارٹیوں سے مستفعی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل رباط سے نامزد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل ملک حمید حسین نے کہاکہ تیس مئی کو جیت عوام کی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام مختلف پارٹیوں کی سیاست سے تنگ ا چکے ہیں اور جوق درجوق کے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

انہون نے کہاکہ عوام کی خدمت کی جذبہ لیے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں اور اگر عوام نے خدمت کا موقع فراہم کیا تو انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ ملک حمید حسین نے کہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی ، امن و امان اور تبدیلی کی روشنی لانے کیلئے عوام بیٹ کے نشان پر مہر لگائے ۔ ملک حمید حسین نے کہاکہ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سوپ کریگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں