فلاح انسانیت فاونڈیشن دیر لوئر کے زیر اہتمام چکدرہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

پیر 25 مئی 2015 17:19

لوئر دیر((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء))فلاح انسانیت فاونڈیشن دیر لوئر کے زیر اہتمام چکدرہ میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں مریضوں کامفت معائینہ کرکے ان میں ادویات تقسیم کی گے۔ اس سلسلے جماعۃ الدعواۃ پاکستان کے فلاحی ادارہ فلاح انسانیت فاونڈیشن دیر لوئر کے زیر اہتمام تحصیل ادنیزی کے ہیڈ کواٹر چکدرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کے لیڈی و مرد سپشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے سینکڑوں خواتین ، مرد اور بچوں کا مفت معائینہ کیا گیا۔

اس موقع پر مریضوں میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گی۔ جماعۃ الدعواۃ دیر زون کے امیر ابو ہارون کے مطابق فلاح انسانیت فاونڈیشن اج ثمر باغ اور نیو کلے تیمرگرہ میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جبکہ 27-28 مئی کو ضلع چترال میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر یگا۔

(جاری ہے)

جس میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کے مرد و خواتین ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائینہ کے سایھ ساتھ ادویات بھی فراہم کریگا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ابو ہارون نے بتایا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن ملک بھر میں غریبوں اور بے سہارہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاونڈیشن دیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کریگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں