لوئر دیر میں ڈی ایس پی کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک گن مین جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی

پیر 25 مئی 2015 17:19

لوئر دیر((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )لوئر دیر میں ڈی ایس پی کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک گن مین جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس ڈی پی او واڑی سرکل فرمان خان کا گن مین علی محمد سکنہ تھانہ ملاکنڈ ایجنسی سرکاری کام کی غرض بلودرہ رباط آیا تھاواپسی پر بلو کے مقام پرگاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری جس سے علی محمد موقع پر جاں بحق جبکہ نواب شیر شدید زخمی ہوا ۔ جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں