چکدرہ میں دیر میوزیم کا دن منایا گیا  واک کا انعقاد بھی کیا گیا

پیر 18 مئی 2015 19:00

دیر لوئر۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) چکدرہ میں دیر میوزیم چکدرہ کا عالمی دن منایا گیا ۔اس موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی چکدرہ دیر میوزیم کے کیوریٹر سید نیاز علی شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی زاہد پرویز وڑائچ نے کی ۔ واک میں سکول کے طلباء،لوکل کمیونٹی ،دیرمیوزیم چکدرہ کے ملازمین اور دیگر نے بھر پور حصہ لیا ،واک کے شرکاء نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر علاقے کے آثار قدیمہ ،سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔

واک کا مقصد آگاہی مہم تھا اور اس کا موٹو( سیو د ہیریٹیج ) تھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیر میوزیم کے کیوریٹر سید نیاز علی شاہ نے کہا کہ تہذیب ہماری تاریخ ہے ،ثقافت ہماری پہچان ہے میوزیم ہمارا ورثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 18مئی کو اس حوالے سے بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر چکدرہ میوزیم کے آفیسر سید نیاز علی شاہ نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ چکدرہ میوزیم کا سنگ بنیاد 20ستمبر 1970ء کو اس وقت کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل خواجہ محمد اظہر خان نے رکھا تھا اور بعد میں میوزیم کا افتتاح 30مئی 1981ء کو سابق گورنر جنرل فضل حق نے کیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ چکدرہ میوزیم تین اہم حصوں پر مشتمل ہے ایک حصہ اس علاقے کی مشہور گندھارا آرٹ پر مشتمل ہے جو دو گیلریوں پر مشتمل ہے دوسرے سیکشن میں اتانالوجی جو لوکل ثقافت اور روزمرہ اشیاء کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ تیسرے سیکشن میں اسلامی اشیاء جس میں قران شریف کے پرانے نسخے جو ہاتھوں سے لکھے گئے ہیں اور پورسیلین یعنی چائینہ کے برتن وغیرہ موجود ہیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں