عام انتخابات 2018 میں ہی ہونے چاہئیں، سراج الحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 18:05

عام انتخابات 2018 میں ہی ہونے چاہئیں، سراج الحق

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ عام انتخابات 2018 میں ہی ہونے چاہئیں۔ دیر لوئر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سعد رفیق کے حلقے کا فیصلہ آنے سے حکومتی ساکھ کو بری طرح جھٹکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

خال میں منعقدہ ہونے والی اس تقریب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں اپنا موقف پیش کیا ہے اور جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ملک سے ٹیکس کا نظام ختم کرے گی، اور ٹیکس نظام کی جگہ زکواۃ اور عشر کا نظام لایا جائے گا جب کہ لوگوں کو مفت تعلیم اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں