امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل )یر بالا کا دورہ کریں گے، انتظامات مکمل

ہفتہ 9 مئی 2015 14:47

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کل اتوار کودیر بالا صاحب آباد کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ المرکز اسلامی صاحب آباد کوٹکی میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے ،جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق دورے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، پروگرام سے مرکزی امیر سراج الحق کے علاوہ مولانا محمد اسماعیل نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ ، مولانا اسدا للہ نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا اور ڈاکٹر عطا ء الرحمن مہتمم جامعہ تفہیم القرآن مردان بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں